کھیل

پی ایس ایل10:انگلینڈ کا میزبانی سے چٹا انکار

خدشہ ہے اہم غیرملکی پلیئرز پاکستانی لیگ سے باہر ہو سکتے ہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 10 کے میچز کی میزبانی سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلے آف میچز اور فائنل کسی دوسرے ملک میں کرانے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا گیا، فرنچائز مالکان نے جب اخراجات وغیرہ کا استفسار کیا تو انھیں بتایا گیا کہ ایک آفیشل وہاں جا کر معاملات کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ دنوں اونرز کو آگاہ کر دیا گیا کہ انگلینڈ نے میزبانی سے انکار کر دیا ہے، ای سی بی نے اس کی وجہ اپنے میدانوں کا خالی نہ ہونا بیان کی، بعض پی سی بی آفیشلز اب میچز یو اے ای میں کرانے کی تجویز دے رہے ہیں، البتہ مئی میں وہاں ناقابل برداشت گرمی ہوتی ہے، ایسے موسم میں مقابلے کرانا دشوارہوگا۔

پی ایس ایل 10 کے لیے دس اپریل سے 25 مئی کی مجوزہ تاریخیں سامنے آئی ہیں،انہی دنوں انڈین پریمیئر لیگ بھی جاری ہوگی، فرنچائز کو خدشہ ہے کہ اس وجہ سے اہم غیرملکی پلیئرز پاکستانی لیگ سے باہر ہو سکتے ہیں، انھوں نے نویں ایڈیشن کے منافع سے حصہ نہ ملنے و دیگر امور پر کچھ عرصے قبل ایک خط بھی تحریر کیا تھا جس کا بی سی بی کی جانب سے اب تک جواب ہی نہیں دیا گیاالبتہ حال ہی میں ایک سینئر آفیشل نے اونرز سے فون پر گفتگو ضرور کی، اس میں ان سے جلد گورننگ کونسل میٹنگ طلب کرنے کا کہا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button