کھیل

پی ایچ ایف کے سیکرٹری رانا مجاہد کا قومی ہاکی ٹیم کے 3کھلاڑیوں کے متعلق حیران کن انکشاف

تین کھلاڑیوں اور فزیو پر تاحیات پابندی لگائی گئی ہے، تینوں کھلاڑی اور ایک فزیو ملک سے باہر گئے ہیں لیکن انہوں نے اس حوالے سے بتایا نہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن سیکرٹری رانا مجاہد نے قومی ہاکی ٹیم کے 3کھلاڑیوں کے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا جس کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں کھلبلی مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا تھاکہ تین کھلاڑیوں اور فزیو پر تاحیات پابندی لگائی گئی ہے، تینوں کھلاڑی اور ایک فزیو ملک سے باہر گئے ہیں لیکن انہوں نے اس حوالے سے بتایا نہیں۔ سیکرٹری فیڈریشن کا کہنا تھاکہ چاروں افراد کے پاسپورٹ کینسل کرانے کیلئے وزارت داخلہ کو لکھیں گے، ڈپارٹمنٹس کو بھی اس حوالے سے لکھ دیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کھلاڑی کس ملک گئے ہیں اس کا علم نہیں لیکن ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے باہر جانے کی تصدیق کی ہے، انہوں نے ہم سے جھوٹ بولا کہ وہ فیملی مصروفیت کی وجہ سے کیمپ میں نہیں آ سکتے۔ان کا کہناتھاکہ کھلاڑیوں میں مرتضی یعقوب، احتشام اسلم، عبد الرحمان اور فزیو وقاض شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے انہوں نے بیرون ملک سیاسی پناہ کی درخواست دی ہوئی ہے، یہ تین کھلاڑی ٹیم کے ساتھ پولینڈ اور ہالینڈ کا دورہ کیا تھا اور وہ نیشنز کپ کیلئے ٹیم کے ساتھ گئے تھے اور واپس آئے تھے لیکن کیمپ میں نہیں آئے، پتہ چلا ہے وہ ملک سے باہر چلے گئے ہیں لہذا تینوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ این او سی کے بغیر باہر گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button