کھیل

پی سی بی کی سرجری، وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو کھڈے لائن کیوں لگایا گیا؟ محسن نقوی نئی مشکل میں پھنس گئے

وہاب ریاض چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ پنجاب حکومت میں وزیر کھیل بھی تھے۔ ورلڈ کپ میں وہ سینئر منیجر کی اضافی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) پی سی بی کی سرجری شروع ‘ قومی سلیکشن کمیٹی کے بااثر رکن وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو کھڈے لائن کیوں لگایا گیا؟ محسن نقوی نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں قومی سلیکشن کمیٹی کے سب سے با اثر رکن وہاب ریاض کو فارغ کردیا گیا۔ وہاب محسن نقوی کے ساتھ پنجاب حکومت میں وزیر کھیل بھی تھے۔ ورلڈ کپ میں وہ سینئر منیجر کی اضافی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ قومی سلیکشن کمیٹی سے قومی سلیکشن کمیٹی سے عبدالرزاق کو سبکدوش کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق بلال افضل ،محمد یوسف اور اسد شفیق سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں۔ پیرکی شب محسن نقوی نے لاہور میں کوچز جیسن گلسپی اور گیری کرسٹین سے ملاقات کی، بابر اعظم لاہور میں ہونے کے باوجود میٹنگ میں مدعو نہ تھے جس سے ان خدشات کو تقویت مل رہی ہے کہ بابر اعظم کپتانی بچانے میں ناکام رہیں گے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button