کھیل

چیمپئنزٹرافی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےنئی ’ویژول آئیڈینٹیٹی‘ ریلیزکردی

چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان کا لوگو بھی دکھایا گیا ہے۔ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی برانڈ کا نیا ٹائپو گرافک لوگو بھی جاری کیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ذکر میں پاکستان کا مشہور ٹرک آرٹ بھی دکھایا گیا ہے

دوبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےچیمپئنز ٹرافی کی نئی ’ویژول آئیڈینٹیٹی‘ ریلیزکردی۔ ریلیزکی گئی ویڈیومیں چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان کا لوگو بھی دکھایا گیا ہے۔ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی برانڈ کا نیا ٹائپو گرافک لوگو بھی جاری کیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ذکر میں پاکستان کا مشہور ٹرک آرٹ بھی دکھایا گیا ہے اور اس ویژول آئیڈنٹیٹی میں ایونٹ کے لوگو سمیت دیگر تصویری عناصر کی نمائندگی کی گئی ہے۔ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی2017 کے بعد پہلی بار ہو رہی ہے جو کہ اگلے سال پاکستان میں کھیلی جانی ہے۔ خیال رہے کہ 2026 میں ویمنز چیمپئنز ٹرافی سری لنکا میں ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button