کھیل
چیمپئنز ون ڈے کپ:سعود شکیل کی ڈولفنز کو پہلی فتح مل گئی
لائنز کے روحیل نذیر 62، خوشدل شاہ 60، محمد طحہ 40 رنز بناکر نمایاں رہے
لاہور(سپورٹس ڈیسک) چیمپئنز ون ڈے کپ میں سعود شکیل کی ڈولفنز کو پہلی فتح مل گئی۔فیصل آباد میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دسویں میچ میں ڈولفنز نے شاہین آفریدی کی لائنز کو 16 رنز سے شکست دے دی۔
ڈولفنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔ عمر امین 75، محمد اخلاق 52 اور محمد ہریرہ 47رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں لائنز کی ٹیم 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بناسکی۔ لائنز کے روحیل نذیر 62، خوشدل شاہ 60، محمد طحہ 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔
واضح رہے کہ شاہین اور لائنز اب تک اپنے چار چار میچ کھیل چکی ہیں جس میں سے دونوں کو ایک ایک میچ میں کامیابی ملی ہے، پوائنٹس ٹیبل پر ڈولفنز پانچویں اور لائنز چوتھے نمبر پر ہے۔