کھیل

چیمپئنز ون ڈے کپ:میچ شروع ہونے سے قبل پینتھرز کو بڑا جھٹکا

پینتھرز اور اسٹالین کے درمیان مقابلہ 21 ستمبر کو اقبال اسٹیڈیم میں شیڈول ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) چمپئینز ون ڈے کپ میں اسٹالینز کے خلاف میچ سے قبل پینتھرز کے کپتان شاداب خان اور لیگ اسپنر اسامہ میر بخار میں مبتلا ہوگئے۔رائع کے مطابق پینتھرز کے کپتان شاداب خان اور لیگ اسپنر اسامہ میر کو بخار کے باعث جڑانوالہ روڈ پر نجی اسپتال لے جایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان اور اسامہ میر کو طبی معائنے کیلئے اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پینتھرز اور اسٹالینز کے درمیان مقابلہ آج اقبال اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹر اور ڈولفنز کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اپنی کارکردگی کا مزہ اس وقت آتا ہے جب ٹیم کو فائدہ ہو، میرا ردھم اچھا ہے، وکٹیں مل رہی ہیں لیکن ٹیم نہیں جیت پا رہی، کوشش ہوگی کہ ٹیم کو بقیہ میچز میں کامیابی دلائوں۔

انھوں نے کہا کہ ممکن ہے گرم موسم کی وجہ سے فرق پڑ رہا ہو لیکن ٹیمیں اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہار رہی ہیں۔ڈولفنز کے فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ چیمپئنز کپ میں پرفارم کرنا بہت ضروری ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، خواہش ہے کہ ریڈ بال کرکٹ کی طرح وائٹ بال میں بھی ٹیم کی نمائندگی کروں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button