کھیل
چیمپئنز ون ڈے کپ: ٹورنا منٹ چھوڑ کر امریکا کیوں گئے،وجہ سامنے آگئی
مارخور کےمینٹورمصباح الحق چیمپئنز ون ڈے کپ چھوڑ کرامریکا روانہ ہوگئے۔ ذرائع کےمطابق وہ پہلےسےطےشدہ ایونٹ میں شرکت کے لیے امریکا گئے ہیں
کراچی(سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ون ڈے کپ: ٹورنا منٹ چھوڑ کر امریکا کیوں گئے،وجہ سامنے آگئی، مارخور کے مینٹور مصباح الحق چیمپئنز ون ڈے کپ چھوڑ کر امریکا روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق وہ پہلے سے طے شدہ ایونٹ میں شرکت کے لیے امریکا گئے ہیں۔ مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے امریکا کا سفر کیا ہے۔ سابق کپتان امریکا میں ہونے والے ایونٹ کے لیے چیمپئنز کپ کا مینٹور بننے سے قبل کمٹمنٹ کر چکے تھے۔
پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز کپ میں تقرری کے وقت مصباح الحق نے امریکا کے ایونٹ سمیت دیگر مصروفیات کا بتایا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مصباح الحق چیمپئنز کپ کے فائنل سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔