کھیل

چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے، پاکستان نے بڑا معرکہ مار لیا

بھارت پاکستان کے فیوژن فارمولے پر رضامند ہو گیا ہے تو اچھی بات ہے، ہم نے اضافی پیسے اور نقصان کے ازالے کی کوئی بات نہیں کی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارت نے آخر کار گھٹنے ٹیک دیئے ہیں جس کے بعد پاکستان نے بڑا معرکہ مار لیا ہے ، اور یہ معاملات پی سی بی اور بی سی سی کے درمیان طے پائے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت نے پاکستانی فارمولے کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور بھارت فیوژن فارمولے پر رضامند ہو گیا ہے تو اچھی بات ہے، ہم نے اضافی پیسے اور نقصان کے ازالے کی کوئی بات نہیں کی۔ اب بھی کچھ معاملات حل طلب ہیں ، اس لیے کچھ وقت درکار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی پاکستان کے فیوژن ماڈل پر ہونے کی توقع ہے۔ اس کے تحت پاکستان 10 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ بھارت اپنے میچ دبئی میں کھیلے گا۔ ایک سیمی فائنل اور فائنل سمیت 5 میچ دبئی میں ہوں گے۔ بھارت فائنل تک نہیں پہنچتا تو فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 3 سال تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گی۔

چیمپیئنز ٹرافی پر بحث کے لیے بورڈ اجلاس 7 دسمبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔ پاکستان 15 میں سے 10 میچ پاکستان میں کرائے گا۔ پاکستان تمام معاملات و پیشرفت پر دستاویزی شکل میں گارنٹی چاہتا ہے۔ 2027ء تک پاکستان بھی بھارت میں کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ اور پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کے درمیان ملاقاتوں کے بعد یہ پیشرفت سامنے آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button