کھیل

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی: چیئرمین پی سی بی کا بڑا دعویٰ، بھارتی بورڈ کیلئے درد سر بن گیا

چیمپئینز ٹرافی پاکستان میں ہوگی، تمام بورڈز سے رابطے میں ہیں، جے شاہ سے بھی رابطہ رہتا ہے، ان کے آئی سی سی چیئرمین بننے پر کوئی پریشانی نہیں ہے: محسن نقوی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی’ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا بڑا دعویٰ، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی بی ) کے لئے درد سر بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کے دورہ پر کہا کہ 30ستمبر تک بیسمنٹ کا کام مکمل کر لیا جائے گا، تین تین ہفتے میں ایک ایک ایک فلور مکمل ہوگا، پویلین اسٹیل کا ہو گا اور 31 دسمبر تک مین بلڈنگ کھڑی ہو گی، 31 دسمبر تک جو کام مکمل ہو سکتا ہوگا اس کو ہی پورا ختم کیا جائے گا، قذافی اسٹیڈیم کے پورے انکلوژرز نئے بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا پنڈی اسٹیڈیم کا کام روک دیا گیا ہے جو کام شروع کیا اسے ختم کیا جائے گا، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنڈی اسٹیڈیم کی ایسی حالت نہیں کہ اس پر تعمیراتی کام کیا جائے۔اگلے برس فروری میں شیڈول چیمئنز ٹرافی کے حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا چیمپئینز ٹرافی پاکستان میں ہوگی، بڑے تمام بورڈز سے رابطے میں ہیں، جے شاہ سے بھی رابطہ رہتا ہے، ان کے آئی سی سی چیئرمین بننے پر کوئی پریشانی نہیں ہے، جے شاہ سے کئی میٹنگز میں ملاقات ہو چکی ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا تمام تر منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے، چئمپئینز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور سب ٹیمیں آئیں گی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کراچی میں تیزی سے کام شروع ہے، اسلام آباد میں دبئی اسٹیڈیم کی طرز پر نیا اسٹیڈیم بنایا جائے گا جبکہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل کا کام چیمپئینز ٹرافی کے بعد شروع ہوگا، انٹرنیشنل ہوٹل چین کو لایا جائے گا جس سے بورڈ کو ریونیو ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button