کھیل

چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ، بھارتی حکومت اور بھارتی بورڈ میں اختلافات کی اندرونی کہانی کھل کر سامنے آگئی

حکومت نے اجازت نہیں دی اور اب بھارتی سرکار نے کہہ رہی ہے کہ تحفظات کا اظہار بی سی سی آئی نے کیا ہے

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارتی حکومت کے مؤقف نے بھارتی بورڈ کی پوزیشن پر سوال کھڑا کردیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت چل رہی ہے ۔ راجیو شکلا نے کہا کہ آئی سی سی بھی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کررہا ہے، اس معاملے پر بی سی سی آئی کی پوزیشن یہ ہے کہ ہم وہ کریں گے جو ہم سے حکومت کرنے کو کہے گی۔

راجیو شکلا کی اس گفتگو سے قبل بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان سے بھی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چیمپئنز ٹرافی پر سوال ہوا تھا جس پر انہوں نے کھل کر انڈین حکومت کی پوزیشن بتانے کے بجائے بی سی سی آئی کے ایک بیان کا حوالہ دیا اور کہا کہ بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان میں سکیورٹی تحفظات ہے اور ایسے میں دورہ کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے بی سی سی آئی کا بیان دیکھے تاہم جمعہ کی شب تک بی سی سی آئی کا ایسا کوئی بیان پبلک نہیں کیا گیا تھا۔

لیکن بھارتی دفتر خارجہ کے بیان نے بی سی سی آئی کی اس پوزیشن پر سوال کھڑا کردیا ہے کہ جس میں یہ مؤقف دیا جاتا تھا کہ حکومت نے اجازت نہیں دی اور اب بھارتی سرکار نے کہہ رہی ہے کہ تحفظات کا اظہار بی سی سی آئی نے کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button