چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ، بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستان بھی ڈٹ گیا ، بڑا اعلان کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے آئی سی سی سے کہا کہ نیوٹرل وینیو پر بھارت سے میچ کھیلنے کا فارمولا بنا توپاکستان کبھی بھارت جا کر نہیں کھیلے گا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے معاملہ پر بھارت مسلسل اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے جس پر پاکستان بھی اپنے فیصلہ پر ڈٹ گیا ہے اور بڑا اعلان کر کے آئی سی سی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے معاملے پر اپنا مقف آئی سی سی کے سامنے واضح کرتے ہوئے بال آئی سی سی کی کورٹ میں پھینک دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا قابل قبول فارمولا بورڈ میٹنگ سے پہلے فراہم کیا جائے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے کہا کہ نیوٹرل وینیو پر بھارت سے میچ کھیلنے کا فارمولا بنا توپاکستان کبھی بھارت جا کر نہیں کھیلے گا۔ذرائع کے مطابق اپنا مؤقف واضح کرنے کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے۔