کھیل

‘چیمپئینز ٹرافی:جے شاہ کا بلامقابلہ منتخب ہوناڈیل تو نہیں؟

سابق کپتان نے بی سی سی آئی سیکریٹری کے منتخب ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے جے شاہ کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین تقرری پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔سابق وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سیکریٹری جے شاہ کا بلامقابلہ بطور آئی سی سی چیئرمین منتخب ہونا، پاکستان کیلئے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے نہایتی اہم ہے جس کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے۔انہوں نے اشارہ دیا کہ جے شاہ کی تقرری کو چیلنج نہ کرنے کا پاکستان کا فیصلہ ایک اقدام ہوسکتا ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔

راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کسی وجہ سے شاہ کی تقرری کی مخالفت نہیں کی ہے، اگر ہندوستان کی ٹیم آتی ہے تو یہ اقدام بھی حمایت کی وجہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے شاہ کے بلامقابلہ منتخب ہونے سے ایک بات یقینی ہے کہ بھارتی ٹیم کی آمد کے حوالے سے آدھی منظوری مل چکی ہے۔آئی سی سی کے چیئرمین کے طور پر جے شاہ کا دور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ ڈپلومیسی میں ایک اہم موڑ ثابت ہوسکتا ہے، وہ ایسے رہنما کے طور پر اپنی ساکھ بٹھانے کی کوشش کریں گے کہ انہیں یاد رکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button