کھیل

چیمپئینز کپ:زخمی”شاہین”کیا لائنز پر جھپٹیں گے؟ڈاکٹر کیا کہتے ہیں؟

شاہین کی ٹیم کل ایلیمنیٹر میں اسٹالینز کے مدمقابل آئے گی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)چیمپئینز ون ڈے کپ کے پلے آف مرحلے کے اہم میچ میں لائنز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط کردی گئی۔

گزشتہ روز ڈولفنز کے خلاف میچ میں گھنٹنے پر گیند لگ گئی تھی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے تھے اور انکے کو رن بھاگنے میں دشواری کا سامنا تھا۔

رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی اب بہتری محسوس کررہے ہیں اور ٹیم فزیو کلیف ڈیکون بھی انکی نگرانی کررہے ہیں تاکہ انجری کی نوعیت مانیٹر کی جاسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج لائنز کے پریکٹس سیشن میں ڈاکٹرز اور فزیو شاہین کی فٹنس کا جائزہ لیں گے۔دوسری جانب چیمپئینز کپ میں لائنز اور اسٹالینز کے درمیان ایلیمنیٹر میچ کل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button