کھیل

چیمپئینز کپ:مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ میں تنہا چھوڑ کر امریکا پاترا پر

سابق کپتان اور موجودہ مینٹور کر کٹ ٹیم پر سوشل میڈیا میں تنقید کے نشتر چلنے لگے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ کر امریکا روانہ ہوگئے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیمپئینز کپ میں مینٹور کی خدمات سرانجام دینے والے مصباح الحق چیریٹی ایونٹس میں شرکت کیلئے ٹورنامنٹ کو ادھورا چھوڑ کر امریکا روانہ ہوگئے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے امریکا میں طے شدہ چیریٹی پروگرام میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔

مصباح نے مینٹور بنائے جانے سے قبل بورڈ کو آگاہ کردیا تھا کہ چیمپیئنز کپ ونڈو کے دوران امریکا میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کریں گے۔دوسری جانب مصباح الحق کے فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر کئی مداحوں نے سابق کپتان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ترجیحات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ جب مصباح کو بطور مینٹور خاصی رقم ادا کی جا رہی ہے، انہیں چیمپئنز کپ میں اپنے کردار کو ترجیح دینی چاہیے تھی۔

رپورٹس کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق جلد وطن واپس لوٹ جائیں گے اور ٹیم کو جوائن کریں گے۔یاد رہے مصباح کی مارخورز ایونٹ میں 4 میں سے 3 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button