کھیل

کامیاب ترین پروٹیز اسپنر’کیشو مہاراج نے 64 سالہ ریکارڈ توڑدیا

ویسٹ انڈیز سے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹیں حاصل کرکے میچ کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ بھی قبضے میںکر لیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کرکٹر کیشو مہاراج نے 64 سالہ ریکارڈ توڑکر جنوبی افریقا کے کامیاب ترین ٹیسٹ اسپنر کا اعزاز حاصل کرلیا۔نومبر2016 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے مہاراج اب تک 52 میچز میں 171 وکٹیں نام کرچکے ہیں۔انھوں نے گذشتہ دن ویسٹ انڈیز سے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹیں حاصل کرکے میچ کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ بھی قبضے میں کیا۔

34 سالہ اسپنر نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 45 رنز دیکر 5 وکٹیں اڑائیں، پروٹیز نے دوسرا میچ 40 رنز سے جیت کر سیریز 0-1 سے نام کرلی ہے۔وہ 171 وکٹیں لیکر کامیاب ترین جنوبی افریقی ٹیسٹ اسپنر بن گئے، ان سے قبل 1960 میں ریٹائر ہونے والے ہگ ٹیفیلڈ نے 37 ٹیسٹ میں 170 وکٹیں اپنے نام کررکھی تھیں۔

ڈیل اسٹین 93 ٹیسٹ میں 439 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین فاسٹ بولر بنے ہوئے ہیں، شان پولاک (421)، مکھایا این تینی (390)، ایلن ڈونلڈ (330)، مورن مورکل(309)، کیگاسو ربادا(299)، جیک کیلس(291) اور ورنون فیلینڈر (224) بھی فہرست میں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button