کرکٹرز کے فٹنس مسائل،کرکٹ بورڈ نےکنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تلاش شروع کردی
انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کی سطح پر کرکٹرز کی تکلیف کی تشخیص میں مسائل کا سامنا رہا ہے اس لیے اب کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا گیا ہے
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کے لیے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تلاش شروع کر دی ہے جس کے لیے اشتہار دے دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کی سطح پر کرکٹرز کی تکلیف کی تشخیص میں مسائل کا سامنا رہا ہے اس لیے اب کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا گیا ہے جو کرکٹرز کے مسائل کی بر وقت تشخیص، علاج اور ری ہیب کا ذمے دار ہو گا۔
کنسلٹنٹ قومی اورڈومیسٹک فزیوز اورٹرینرز کےساتھ رابطہ رکھ کرکھلاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنائےگا۔ کنسلٹنٹ کے لیے ایم بی بی ایس کی ڈگری کے ساتھ 10 سالہ تجربہ، اسپورٹس کلچر کی سمجھ بوجھ اورفیصلہ کرنے کی صلاحیت کو عہدے کے لیے اہلیت قرار دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں خواہش مند اُمیدوار 10 اکتوبرتک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر سہیل سلیم کے مستعفی ہونے کے بعد سےڈائریکٹرمیڈیکل کا عہدہ بھی خالی پڑا ہے۔