کھیل

کرکٹر بابراعظم کےخلاف سازش، قومی ٹیم کےکھلاڑی کو جان چھڑانےکا مشورہ مل گیا

رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ایک مزاحیہ مشورہ بھی دیا۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ یہ کرکٹ ٹیم کو کیا ہوگیا بھارت سے ہار گئے

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)کرکٹر بابراعظم کےخلاف سازش، قومی ٹیم کےکھلاڑی کو جان چھڑانےکا مشورہ مل گیا۔رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ذکر ہوگیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ایک مزاحیہ مشورہ بھی دیا۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ یہ کرکٹ ٹیم کو کیا ہوگیا بھارت سے ہار گئے، کپتان بابر اعظم کو مشورہ ہے وہ کہہ دیں ان کے خلاف سازش کی گئی۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بابر اعظم ایک خط لہرائے اور پھر کہہ دے خط گم ہوگیا، ایسا کرنے سے جان چھوٹ جائے گی بابر اعظم کی۔ انہوں نے بعدازاں کہا کہ اس بات کو سنجیدہ نہ لیا جائے مذاق کر رہا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button