کھیل

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کےمستقبل پر سوال اُٹھنے لگے

سابق کپتان سرفراز احمد نےکرکٹ کھیلنے سے متعلق سوال پر کہا کہ کھیلنے کے حوالے سے کچھ کہنےکو رہا نہیں

کراچی(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کےمستقبل پر سوال اُٹھنے لگے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نےکرکٹ کھیلنے سے متعلق سوال پر کہا کہ کھیلنے کے حوالے سے کچھ کہنےکو رہا نہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی کے فاتح کپتان، ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو نمبر ون پوزیشن دلانے والے سرفراز احمد نے پاکستان کیلئے تینوں فارمیٹ میں کپتانی کی۔

اب بطورمینٹورچیمپیئنزکپ ٹی ٹوئنٹی میں ڈولفنزٹیم کےساتھ ہیں جب صحافی نےان سےکرکٹ کھیلنےکا سوال کیا تو انہوں نےکہا کہ ” کھیلنے کےحوالےسےکچھ کہنےکو رہا نہیں۔” چیمپئنزٹی ٹوئنٹی کپ کا آغازپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج سے ہورہا ہے، پانچوں ٹیموں کےکپتانوں اورمینٹورز نےٹرافی کی رونمائی کی، چمکتی دمکتی ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ ہوا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button