کھیل

کلدیپ یادیو نے بالی ووڈ گرل سے شادی کا معمہ حل کر دیا

مداحوں کو جلد ہی اچھی خبر سنا دوں گا لیکن میں جس سے شادی کر رہا ہوں وہ اداکارہ ہر گزنہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کے حوالے سے اپنے مداحوں کو بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو نے بڑا انکشاف کر دیا گیا۔این ڈی ٹی وی کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کلدیپ یادیو نے اپنی ذاتی زندگی پر ہر حوالے سے بات کی۔انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بھی بات کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ میرے مداح یہ بات اپنے پلے باندھ لیں کہ میں کم از کم کسی بالی ووڈ اداکارہ سے شادی نہیں کرنے والا اور نہ ہی مستقبل بعید میں کسی اداکارہ سے کوئی تعلق بننے کا چانس ہے۔

کلدیپ یادیو نے کہا کہ شادی کے حوالے سے اپنے مداحوں کو جلد ہی اچھی خبر سنا دوں گا لیکن میں جس سے شادی کر رہا ہوں وہ اداکارہ ہر گزنہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ شادی اس لڑکی سے کروں گا جو میرا اور میرے خاندان کا خیال رکھ سکے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کلدیپ یادیو نے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں، ہم طویل عرصے سے اس کا انتظار کر رہے تھے، ورلڈ کپ لانا بہت خوشی کی بات ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button