کھیل

کولمبو ٹیسٹ’ پاکستانی بائولرز کے بعد بیٹسمینوں کی بہترین کارکردگی

میزبان ٹیم کا خسارہ ختم کرنے کے لیے گرین کیپس کو مزید 21 رنز درکار 'پہلے روز کا کھیل ختم ہوا عبد اللہ شفیق 74 اور بابر اعظم 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی بولرز کے بعد بیٹرز کی جانب سے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا’ پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لیے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لیے ہیں اور میزبان ٹیم کا خسارہ ختم کرنے کے لیے گرین کیپس کو مزید 21 رنز درکار ہیں۔ پہلے روز کا کھیل ختم ہوا عبد اللہ شفیق 74 اور بابر اعظم 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ شان مسعود 51 رنز جبکہ امام الحق 8 رنز بنا کر آٹ ہوئے، سری لنکا کی جانب سے دونوں وکٹیں اسیتھا فرنینڈو نے حاصل کیں۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں پہلے روز 28 اوور بیٹنگ کی جس میں سے ایک بھی اوور میڈن نہیں گیا اور پاکستانی ٹیم نے 5 سے زائد رنز کی اوور کی اوسط سے 145 رنز اسکور کیے جس میں 3 چھکے اور 13 چوکے شامل ہیں۔

قبل ازیں سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری لنکن ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندیمل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی اور دو کھلاڑیوں کو شان مسعود نے رن آؤٹ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button