کھیل

کولی وِل اوپن سکواش’پاکستانی کھلاڑی احسن ایاز فائنل میں

سیمی فائنل کے دوسرے رائونڈ میں احسن نے امریکا کے فلپ پینٹل کو شکست دی تھی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی اسکواش پلیئر احسن ایاز نے سیمی فائنل میں ملائشیا کے کھلاڑی کو شکست دیک کولی ول اوپن اسکواش کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔احسن ایاز نے ملائشین کھلاڑی یی زیائی سیو کو 2-3 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں فتح اپنے نام کی۔

احسن ایاز نے 0-2 کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی، ان کی کامیابی کا اسکور 11-8، 11-2، 10-12، 6-11 اور 9-11 رہا۔کوارٹر فائنل میں احسن ایاز نے آئرلینڈ کے ڈینس گلیوسکی کو 1-3 سے شکست دی تھی، پہلے رائونڈ میں بائی کے بعد دوسرے رائونڈ میں احسن نے امریکا کے فلپ پینٹل کو شکست دی تھی۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں جاری کولی ول اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار ڈالرز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button