کھیل

کوچز کھلاڑیوں کی جنگ لڑنے میدان میں آگئے

کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بڑی درخواست

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن اور ٹیسٹ فارمیٹ کے کوچ جیسن گلیسپی نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے بڑی درخواست کردی۔بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے اپنی رپورٹس میں دعوی کیا ہے کہ گرین شرٹس کے دونوں کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ڈسلپن کی خلاف ورزی کرنیوالے کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی نہ کرے۔

دونوں کوچز کا ماننا ہے کہ کارروائی کے خیال کے باعث کھلاڑی آئندہ بین الاقوامی سیزن پر توجہ مرکوز نہیں کرسکیں گے۔خیال رہے کہ دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی20 ورلڈکپ کے دوران خبریں سامنے آئیں تھی کہ کچھ کھلاڑیوں کوچز کیساتھ ناروا سلوک اپنایا جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے دیے گئے پلانز کو نظر انداز کیا۔حال ہی میں بورڈ کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے ڈسلپن کی خلاف ورزی کرنیوالے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کی تیاری مکمل کرلی ہے جبکہ اس کی جانچ کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

دوسری جانب خبریں گردش کررہی ہیں کہ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے سینئیر کھلاڑیوں کو دورہ بنگلادیش کے دوران ڈراپ کیا جاسکتا ہے جبکہ کچھ پلئیرز فٹنس مسائل کے سبب ٹیم سے باہر ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button