کھیل

کوہلی تمام بھارتی کرکٹر سے زائد ٹیکس ادا کرنے لگے مگر کتنا؟

کوہلی نے سال گزشتہ مالی سال میں 66 کروڑ بھارتی یعنی دو ارب پاکستانی روپے ٹیکس ادا کیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے مانہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی نے ٹیکس ادائیگی میں تمام کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی کرکٹرز کی ٹیکس ادائیگی کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے سال 24-2023 میں 66 کروڑ بھارتی روپے (پاکستانی 2 ارب 18 کروڑ 95 لاکھ 53 ہزار سے زائد) ٹیکس ادا کیا جبکہ سابق کپتان ایم ایس دھونی نے اسی دوران 38 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کپتان سچن ٹندولکر نے 28 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس کی مد میں دیے جبکہ ساروو گنگولی نے 23 اور ہاردیک پانڈیا نے 13 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس ادا کیا۔رپورٹ کے مطابق اداکاروں کی فہرست میں بھارتی اداکار تھالا پاتھی وجے کی ٹیکس ادا کرنے کی رقم 80 کروڑ روپے بھارتی بنی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button