کیا بین اسٹوکس کی چیمپئینز ٹرافی میں واپسی ہوگی؟
کرکٹر نے اسکائی اسپورٹس کو دیے گئے انٹرویو میں خواہش کا اظہار کردیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025 سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لینے پر غور شروع کردیا۔اسکائی اسپورٹس کو دیے گئے انٹرویو میں انگلینڈ کے آل رانڈر بین اسٹوکس نے نوجوان وائٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعریف کی اور ون ڈے فارمیٹ میں واپسی کا عندیہ بھی دیا۔
میزبان نے بین اسٹوکس سے ون ڈے انٹرنشنلز میں ممکنہ واپسی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے فون آتا ہے، اور کہا جاتا ہے کہ کیا آپ آنا اور کھیلنا چاہتے ہیں؟یہ یقینی طور پر ہاں میں ہوگا۔
بین اسٹوکس نے مزید کہا کہ انگلینڈ کیلئے بہت کرکٹ کھیلی ہے اور اپنے کرئیر پر خوش اور مطمئن ہوں۔واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم آئندہ تین میچز کی ٹیسٹ سیریز کیلئے اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور ٹیم کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے۔