کھیل

کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کی کوشش میں کوہ پیما جاں بحق

پاکستانی کوہ پیما محمد حسن کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران برفانی تودا گرنے سے زخمی ہوئے تھے، ساتھی کوہ پیماء نے ریسکیو کرنے کی کوشش کی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر، آن لائن )دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران شگر کے مشہور کوہ پیما محمد حسن جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما محمد حسن کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران برفانی تودا گرنے سے زخمی ہوئے تھے، ساتھی کوہ پیماء نے ریسکیو کرنے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق ساتھی کوہ پیما، محمد حسن کو ریسکیو کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور محمد حسن زندگی کی بازی ہار گئے۔شگر کی ضلعی انتظامیہ نے کوہ پیما محمد حسن کی موت کی تصدیق کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button