کھیل
گال ٹیسٹ :پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی
عبداللّٰہ شفیق 19، امام الحق 1، شان مسعود 39، کپتان بابر اعظم 13 اور سرفراز احمد 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

گال ٹیسٹ (سپورٹس نیوز) گال میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی آدھی ٹیم 101 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ عبداللّٰہ شفیق 19، امام الحق 1، شان مسعود 39، کپتان بابر اعظم 13 اور سرفراز احمد 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 312 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی ہے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا 122 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ سری لنکا کے اینجلو میتھیوز نے 64 اور سدیراسمارا وکرما نے 36 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آغا سلمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا نے 242 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کیا۔ دوسرے روز کے کھیل کے آغاز میں ہی سری لنکا کے بیٹر دھننجایا ڈی سلوا نے اپنی سنچری مکمل کی۔