کھیل
گاما ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ،پاکستان کےمحمد ثابت فائنل میں پہنچ گئے
سیمی فائنل میں محمد ثاقب نےقازقستان کےفائٹرکوشکست دی، محمد ثاقب نےانڈر -18 کے 52 اشاریہ دو کے جی کیٹگری میں کامیابی حاصل کی
جکارتا(سپورٹس ڈیسک)انڈونیشیا میں جاری گاما ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان کےمحمد ثابت فائنل میں پہنچ گئے۔ سیمی فائنل میں محمد ثاقب نےقازقستان کےفائٹرکوشکست دی، محمد ثاقب نےانڈر -18 کے 52 اشاریہ دو کے جی کیٹگری میں کامیابی حاصل کی۔ محمد ثاقب کےمدمقابل قازستان کےفائٹر نےتیسرے راونڈ میں ہارقبول کرلی۔گاما ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کا فائنل کل کھیلا جائےگا۔