کھیل

گوتم گمبھیر کی ہیڈ کوچ کی شرائط‘ ماہرین کرکٹ حیران‘کرکٹر پریشان

گوتم گمبھیر کے کمیٹی کو دیے گئے انٹرویو سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ کا میلہ جہاں چرچا میں ہے، وہیں بھارتی سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر بھی ان دنوں سب کی توجہکا مرکز بنے ہوئے ہیں۔اس کی بڑی وجہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں ان کی ہیڈ کوچ کے طور پر تعیناتی ہے، لیکن اس سب میں گوتم گمبھیر اور بی سی سی آئی کے درمیان انٹرویو کے حوالے سے اندرونی کہانی بھی اب کھل کر سامنے آ گئی ہے۔گزشتہ ہفتے بی سی سی آئی کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے گوتم کا انٹرویو لیا گیا تھا، جبکہ ماہرین کرکٹ سمیت میڈیا کی جانب سے بھی کہا جا رہا ہے کہ گوتم گمبھیر ہیڈکوچ کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔تاہم اس سب میں گوتم گمبھیر کے کمیٹی کو دیے گئے انٹرویو سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق گوتم کی جانب سے چند مطالبات کمیٹی کے سامنے رکھے گئے ہیں، جو کہ اب سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم کی جانب سے مطالبے میں کہا گیا ہیکہ انہیں کرکٹ آپریشن پر مکمل کنٹرول چاہیے، جہاں انہیں کسی کی بھی دخل اندازی برداشت نہیں ہوگی جبکہ دوسرے مطالبے میں گوتم کا کہنا تھا کہ وہ سپورٹنگ اسٹاف کا انتخاب خود کریں گے، جبکہ بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ کوچز کا انتخاب بھی وہ خود کریں گے۔ اہم ترین مطالبے میں گوتم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے چیمپئینز ٹرافی 2025 ویراٹ کوہلی، روہت شرما، روندرجدیجا اور محمد شامی کا آخری موقع ہونا چاہیے۔اگر ان کھلاڑیوں نے بھارت کو نہیں جتوایا تو انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا جائے گا۔چوتھے مطالبے میں گوتم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ فارمیٹ ٹیم مختلف ہوگی، گوتم گمبھیر کے مطالبات پر بھارتی میڈیا سمیت ماہرین کرکٹ بھی حیران دکھائی دے رہے ہیں۔جب کہ کرکر پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button