کھیل

گودار میں سپورٹس گراؤنڈ کا افتتاح ، عوام میں خوشی کی لہر

گوادر گارڈینز ایرینا فٹسال نگوڑی وارڈ، گوادر میں 9 جنوری کو شاندار افتتاح کے ساتھ عوام کے لیے کھول دیا گیا

گودار(سپورٹس ڈیسک)گوادر گارڈینز ایرینا فٹسال نگوڑی وارڈ گودار کی عوام کے لیے کھو ل دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ گراؤنڈ گوادر کے نوجوانوں کی خواہشات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج نے صرف دو ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا۔پاک فوج ہمیشہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو نئے مواقع فراہم کرنے میں پیش پیش رہی ہے۔

بلوچستان کے نوجوان کھیلوں کے میدان میں اپنی زبردست صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اور ایسے منصوبے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ترقی کے مزید مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ایرینا فٹسال بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے امید کی کرن ہے۔

اس مو قع پر گودار کے نوجوانوں کا کہنا تھا پاک فوج کا یہ ایک بہت اچھا عمل ہے جس کی وجہ سے ہمیں بھی کھیلوں میںحصہ لینے کا موقع ملے گا۔ ان نے کہا کے گودار میں نوجوانوں میںٹیلنٹ کی کمی نہیں مگر منا سب سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہم ان کھیلوں حصہ نہیںلے پاتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button