کھیل

ہاردک پانڈیا کو20روز میں نئی گرل فرینڈ مل گئی

یونان میں دونوں کے سیر سپاٹے'تصاویر سوشل میڈیا پر جاری

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے گزشتہ ماہ اپنی اہلیہ ماڈل نتاشا سٹینکووچ سے علیحدگی اختیار کی مگر انہیں جلد ہی نئی گرل فرینڈ مل گئی ہے۔اب سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ برطانوی گلوکارہ جیسمین والیا کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ان افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب سوشل میڈیا صارفین کی طاق نظروں سے یہ گزرا کہ ہاردک اور جیسمین نے ایک ہی جگہ سے ایک جیسی تصاویر شیئر کیں۔

بتایا جارہا ہے کہ دونوں یونان میں چھٹیاں گزار رہے ہیں وہیں دونوں میں قربتیں بھی بڑھنے لگی ہیں۔پہلے جیسمین والیا نے سوئمنگ کاسٹیوم میں سر پر ہیٹ پہنے ایک پرفضا سیاحتی مقام کے سامنے سے اپنی ایک تصویر شیئر کی یہ پرفضا مقام کوئی اور نہیں بلکہ میکونوس تھا جہاں وہ تصویر کیلئے پوز دے رہی تھیں۔بعدازاں ہاردک پانڈیا نے بھی اس مقام سے اپنی تصویر جاری کی جس میں انہوں نے دھوپ سے بچا کے چشمے لگائے پرنٹڈ شرٹ پہنے ویڈیو جاری کی۔

دونوں کی پوسٹس میں ملتے جلتے بیک گرائونڈ نے مداحوں کو ڈیٹنگ کے حوالے سے سوچنے پر مجبور کردیا۔اگر بات کی کہ جیسمین والیا کی تو وہ ایک برطانوی گلوکارہ اور ٹیلی ویژن پرسنیلٹی ہیں۔ وہ برطانوی ریئلٹی ٹی وی سیریز The Only Way Is Essex (TOWIE) میں شرکت کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے رواں سال 20 جولائی کو علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا اور کہا کہ 4سال ساتھ رہنے کے بعد، ہاردک اور میں نے باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ہمیں یقین ہے کہ یہ فیصلہ ہم دونوں کے مفاد میں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button