ہاردک پانڈیا کی طلاق کے بعد بیٹے سے پہلی ملاقات، جذباتی مناظر وائرل
پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو اپنی دیرینہ محبت اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور ان کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کے بعد پہلی بار کھلاڑی کی اپنے بیٹے اگستیا سے ملاقات ہوئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کھلاڑی اور ان کے بیٹے اگستیا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جولائی 2024 میں طلاق کی تصدیق سے قبل نتاشا اسٹینکووچ اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے آبائی ملک سربیا واپس چلی گئی تھیں۔
اب نتاشا اسٹینکووچ اپنے بیٹے کے ساتھ واپس بھارت آ گئی ہیں، بھارت واپس آنے کے بعد اگستیا اور ہاردک پانڈیا کی پہلی ملاقات دو روز قبل ہوئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو اپنی دیرینہ محبت اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی۔
2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے عائد سماجی پابندیوں کے سبب ان کی شادی کی شاندار تقاریب منعقد نہیں ہو سکی تھیں، جس کی وجہ سے انہوں نے گزشتہ برس ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہندو اور عیسائی ثقافتوں کے مطابق دوبارہ شادی کی تھی۔خیال رہے کہ ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کا 4 سال کا بیٹا اگستیا ہے جس کی پیدائش جولائی 2020 میں ہوئی تھی۔