کھیل

ہانگ کانگ جونیئر سکوائش چیمپئن شپ، حذیفہ شاہد نے ملک کا نام روشن کر دیا

فائنل میں ہانگ کانگ کے وانگ ہو کیو کو شکست دی اور پاکستانی پلیئر نے مقابلہ با آسانی 6-11، 8-11 اور 4-11 سے جیتا

ہانگ کانگ(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے حذیفہ شاہد نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا ہے ، انہوں نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو مات دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کھلاڑی حذیفہ شاہد نے جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے فائنل میں ہانگ کانگ کے وانگ ہو کیو کو شکست دی اور پاکستانی پلیئر نے مقابلہ با آسانی 6-11، 8-11 اور 4-11 سے جیتا۔ اس کے علاوہ کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی نے چینی پلیئر کو اسٹریٹ گیمز میں ہرایا تھا۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں حذیفہ نے ملائیشیا کے سیکنڈ سیڈ راتھیرن ودھورن کو شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button