کھیل

ہاکی ایشین چیمپیئنز ٹرافی:پاکستان اور بھارت کے درمیان گرما گرمی

اختتام سے 10 منٹ قبل بھارت کو 1-2 کی سبقت ملنے کے بعد ماحول تلخ ہوگیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ کے دوران روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے چوتھے کوارٹر کے اختتام سے 10 منٹ قبل بھارت کو 1-2 کی سبقت ملنے کے بعد میدان کا ماحول تلخ ہوگیا۔پاکستان کے وحید اشرف رانا کا کندھا لگنے سے بھارت کے جوگراج سنگھ لڑکھڑا کر گر پڑے اور اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں الجھا سی کیفیت پیدا ہوگئی۔

فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے کپتان ہرمن پریت سنگھ کی سربراہی میں احتجاج کیا۔ بعدازاں، پاکستانی کھلاڑی کو یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنلز 16 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، پاکستان کا میزبان چین اور بھارت کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔ دونوں روایتی حریف کامیابی کی صورت میں ایک مرتبہ پھر فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button