کھیل

یانک سنر نے امریکی ٹیلر فرٹز کو ہرا کر یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا

یانک سنر کی کامیابی کا اسکور چھ تین، چھ چار اور سات پانچ رہا۔ فائنل دو گھنٹے 15 منٹ جاری رہا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)اٹلی کے یانک سنر نے فائنل میں امریکا کے ٹیلر فرٹز کو شکست دی۔یانک سنر کی کامیابی کا اسکور چھ تین، چھ چار اور سات پانچ رہا۔ فائنل دو گھنٹے 15 منٹ جاری رہا۔یانک سنر کا یہ کیریئر کا دوسرا گرینڈ سلام ٹائٹل ہے۔

یاد رہے کہ یانک سنر نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔یو ایس اوپن ویمن ٹائٹل کی فاتح ارینا سبالانکا نے بھی رواں برس آسٹریلین اوپن میں کامیابی حاصل کی۔ارینا سبالانکا نے بھی رواں برس دو گرینڈ سلام ٹائٹل جیتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button