کھیل

یوٹیوبر اور سابق کھلاڑیوں کے الزامات، بابراعظم کا عدالت جانے کا فیصلہ

بابراعظم کی جانب سے یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کو لیگل نوٹس بھجوانے کا امکان ہے، بابر نے اس حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کر دی ہے

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے الزامات لگانے والے یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں سے تنگ آ کر ان کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کار کردگی دکھانے اور پہلے مرحلے میں باہر ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم اور خاص طور پر کپتان بابر اعظم پر کافی تنقید کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بابر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی گئی۔ قریبی ذرائع کے مطابق بابر اعظم سابق کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے مایوس ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی جانب سے یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کو لیگل نوٹس بھجوانے کا امکان ہے، بابر نے اس حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کا لیگل ڈیپارٹمنٹ بھی یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے بیانات کا ڈیٹا اکٹھا کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button