کھیل

ایشیاء کپ کا معاملہ، پی سی بی اور لنکن بورڈ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

پاکستان اور سری لنکا کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کیلئے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے تاہم لنکن بورڈ نے ورلڈکپ کے پیش نظر ون ڈے سیریز کی بھی ڈیمانڈ کی تھی

لاہور(سپورٹس رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیاء کپ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)سری لنکن بورڈ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، سری لنکا نے ایشیاء کپ 2023ء کی میزبانی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سری لنکا کرکٹ کی جانب سے پورے ایشیا کپ 2023 کی میزبانی میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرنے پر ناراض ہے اور اسی وجہ سے لنکن ٹائیگرز کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے کی تجویز کو بھی مسترد کیا گیا۔دعوی کیا گیا ہے کہ پی سی بی اور لنکن بورڈ کے درمیان تعلقات اس وقت شدت اختیار کر گئے جب نجم سیٹھی کی تجویز کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر عمل کرنے کے بجائے ایشین ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے سری لنکا کو ترجیع دی گئی۔ اس ماڈل میں ابتدائی طور پر پاکستان میں 4 میچز کرانے اور پھر دوسرے مرحلے کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی۔ پاکستان اور سری لنکا کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کیلئے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے تاہم لنکن بورڈ نے ورلڈکپ کے پیش نظر ون ڈے سیریز کی بھی ڈیمانڈ کی تھی جس پر پی سی بی نے کھلے دل کا مظاہرہ کیا تھا لیکن بعد میں اپنا موقف بدل لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button