کھیل

بی بی ایل میں محمد عامر کی کارکردگی ، شاہد آفریدی بھی تعریف کرنے پر مجبور

محمد عامر نے بی پی ایل میں شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا' بنگلادیش پریمیئر لیگ کی تاریخ میں تیز ترین 50وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن گئے

ڈھاکہ ( این این آئی) پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔محمد عامر بنگلادیش پریمیئر لیگ کی تاریخ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن گئے ۔بی پی ایل میں محمد عامر نے سلہٹ سپر اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے کھلنا ٹائیگرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں محمود الحسن جوئے کو آئوٹ کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔بنگلادیش پریمیئر لیگ میں تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے والوں میں ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کیون کوپر سرفہرست ہیں، انہوں نے 30 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔واضح رہے کہ محمد عامر اور شاہد آفریدی نے بی پی ایل کے 35،35 میچز کھیل کر 50 وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ڈوین براوو ہیں جنہوں نے 34 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے ضروری کیا؟ شاہین شاہ آفریدی نے بتا دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button