کھیل

ملکی آرتھر کی قومی ٹیم سے ملاقات، بابراعظم کو کیا مشورہ دیا؟ پتا چل گیا

مکی آرتھر کی قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات ، بابر اعظم سے مستقبل کی پلاننگ پر مشاورت' نجم سیٹھی سے ملاقات میں وہ اپنے معاملات کو حتمی شکل دینگے

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر، آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے ڈآریکٹر کوچنگ مکی آرتھر کی قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات ، مکی آرتھر نے کپتان بابر اعظم سے بھی مستقبل کی پلاننگ پر مشاورت بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آمد کے بعد مکی آرتھر نے اسلام آباد میں نیوزی لینڈ کیخلاف اسکواڈ میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جس میں نیوزی لینڈ کیخلاف جاری سیریز پر کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر بھی بات چیت کی گئی۔ قومی ٹیم کے ڈائرریکٹر کوچنگ نے کھلاڑیوں کیساتھ مختلف سیشن کیے۔ مکی آرتھر نے مستقبل کی پلاننگ سے بھی کھلاڑیوں کو آگاہ کیا۔مکی آرتھر نجم سیٹھی سے بھی ملاقات کرینگے جس میں وہ اپنے معاملات کو حتمی شکل دینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button