کھیل

ورلڈریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے ریسلر سمیع زین نے عمرہ ادا کرلیا

پیشہ ور ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ رہنے سے ان مقامات پربھی جاتے ہیں جن کاخواب میں بھی نہیں سوچا

سعودی عرب( مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای)کے ریسلر سمیع زین نے عمرہ ادا کرلیا’ ڈبلیو ڈبلیو ای کا نائٹ آف دا چیمپئنز ایونٹ سعودی شہر جدہ آج رات ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ریسلر سمیع زین نے حرم میں اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔ انہوں نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ پیشہ ور ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ رہنے سے ان مقامات پربھی جاتے ہیں جن کاخواب میں بھی نہیں سوچا۔ سمیع زین ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ہیں اور کئی ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔خیال رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا نائٹ آف دا چیمپئنز ایونٹ سعودی شہر جدہ آج رات ہوگا جس میں شرکت کیلئے سمیع زین سمیت کئی ریسلر سعودیہ میں موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button