کھیل

ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ چیمپئن کون ہوگا؟ فائنل میچ کا پہلا دن آسٹریلیا کے نام رہا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پہلے روز آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 3 وکٹوں پر327 رنز بنالیے ' بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا

اوول(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ چیمپئن کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ لندن کے اوول اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری حتمی معرکے میں ہوجائے گا فائنل میچ کا پہلا دن آسٹریلیا کے نام رہا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اوول میں مدمقابل ہیں۔ آج کھیل کے پہلے روز بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پہلے روز آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 3 وکٹ پر 327 رنز بنالیے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر 43 ، عثمان خواجہ صفر اور مارنس لبوشین 26 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ کھیل ختم ہوا تو اسٹیو اسمتھ 95 اور ٹریوس ہیڈ 146 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔ بھارت کے محمد سراج ، محمد شامی اور شردل ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے بھارتی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، چتیشور پجارا، ویرات کوہلی، اجنکیا راہانے، سریکار بھارت، رویندرا جدیدجا، شردل ٹھاکر، امیش یادیو، محمد سراج اور محمد شامی۔ آسٹریلوی اسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر ، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کارے، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (کپتان)، نیتھن لیون اور اسکاٹ بولینڈ۔

رپورٹس کے مطابق فاتح ٹیم کو بھاری انعامی رقم دی جائے گی، فاتح ٹیم کو 1.6 ملین ڈالرز ملیں گے جب کہ رنرز اپ کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلنے والی 9 ٹیموں کے لیے 3.8 ملین ڈالرز کی رقم رکھی گئی ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ڈرا، ٹائی یا ختم کر دیا گیا تو آسٹریلیا اور بھارت کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا جائے گا، 12 جون فائنل کا ریزرو ڈے ہو گا، 5 دنوں میں ضائع ہونے والے کھیل کے لیے ریزرو ڈے استعمال کیا جا سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button