کھیل

ٹی ٹوئنٹی سیریز، نیوزی لینڈ کی پاکستان کو شکست، سیریز 2-2سے برابر

آخری ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے مارک چیپ مین کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کا 194 رنز ہدف باآسانی4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے مارک چیپ مین کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کا 194 رنز ہدف باآسانی4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین اور جمی نیشم رنز بناکر نمایاں رہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے محمد رضوان کے ناقابل شکست 98 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 51 رنز کا آغاز فراہم کیا، بابر اعظم 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر محمد حارث بھی گولڈن ڈک پر آٹ ہو گئے، اگلے ہی اوور میں صائم ایوب بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرنے کے بعد رضوان اور افتخار احمد نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور محمد رضوان نے 33 گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی جبکہ افتخار احمد 36 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ عماد وسیم 31 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان نے 62 گیندوں پر 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 3 اور اش سوڈھی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں کیوی کپتان کا کہنا تھا اس پچ پر ہدف حاصل کرنا آسان ہو گا، ہم سیریز میں واپس آگئے تھے، پچھلا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا وکٹ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے، 190 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، زمان خان اور فخر زمان نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ احسان اللہ اور محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button