کھیل

پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گا یا نہیں ؟نجم سیٹھی نے واضح کردیا

ایشیا کپ کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے پر تیسرے ملک میں میچز کا فارمولا دیا گیا ہے

لاہور (کھوج نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی کوششوں سے ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کا شیڈول تسلیم کر لیا گیاہے اور اس کا اعلان چند دنوں میں کیا جائے گا۔ نجم سیٹھی دبئی میٹنگ میں مکمل ہوم ورک کے ساتھ گئے اور بھارت پر واضح کردیا کہ اگر وہ ایشیا کپ کے لئے پاکستان نہیں آئیں گے تو پاکستان بھی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2023 میں بھارت سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر اپنے میچ کھیلنے پاکستان نہیں آئے گا۔ جبکہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہی رہے گی۔ ممکنہ طور پر بھارت کے میچ سری لنکا میں ہوں گے۔ ایشیا کپ کے دیگر میچز پاکستان میں ہی ہوں گے اور اس حوالے سے فارمولے پر عمل ہونے کی قوی امید ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نئے فارمولے کی منظوری دے گی، ایشیا کپ کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے پر تیسرے ملک میں میچز کا فارمولا دیا گیا ہے۔

ایشیا کپ کے لیے پاکستان کے نئے فارمولے کا اگلے چند روز میں فیصلہ متوقع ہے، اس پر عمل ہوا تو پاکستان ورلڈ کپ کے میچز بھی تیسرے ملک میں کھیلے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے فارمولے پر عمل کی صورت میں پاکستان رواں برس ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گا اور اس بارے میں پی سی بی نے آئی سی سی حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے ورلڈ کپ کے میچز سری لنکا میں کرانے کے لیے غور کیا جا رہا ہے۔

عوام کے لئے ایک چھوٹی سی خوشخبری آگئی ،چینی کی فراہمی سے متعلق اہم اعلان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button