کھیل

34 ویں نیشنل گیمز ‘ 386 میڈلز کے ساتھ آرمی پہلی پوزیشن پر برقرار

پاکستان ایئر فورس چوتھے، ایچ ای سی پانچویں، سندھ دستہ چھٹے، کے پی ساتویں ، پنجاب کے ایتھلیٹس آٹھویں جبکہ پاکستان ریلوے نویں نمبر پر ہے

کوئٹہ(سپورٹس رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) 34 ویں نیشنل گیمز میں 386 مجموعی میڈلز کے ساتھ آرمی تاحال پہلی پوزیشن پر برقرار جبکہ واپڈا کا دستہ دوسرے اور پاکستا ن نیوی تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے مقابلوں میں اب تک 186 گولڈ، 121 سلور اور 61 برانز میڈلز جیتے ہیں۔ واپڈا کا دستہ 98 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، واپڈا کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 263 میڈلز حاصل کیے جن میں 89 سلور اور 76 برانز میڈلز بھی ہیں۔ تیسرے نمبر پر موجود پاکستان نیوی نے اب تک 28 گولڈ، 32 سلور اور 48 برانز میڈلز جیتے ہیں۔

پاکستان ائیرفورس نے 8 گولڈ، 23 سلور اور 34 برانز میڈلز اپنے نام کے ہیں جبکہ ایچ ای سی نے 8 گولڈ، 17 سلور اور 84 برانز میڈلز جیتے ہیں۔ سندھ کا دستہ صوبوں کی فہرست میں سب سے آگے ہیں، سندھ مجموعی طور پر چھٹی پوزیشن پر ہے، اس نے اب تک 4ر گولڈ،16 سلور اور 21 برانز میڈلز حاصل کیے ہیں۔ اس کے علاوہ کے پی نے 4 گولڈ، 6 سلور اور 21 برانز میڈلز اپنے نام کیے ہیں جبکہ پنجاب کے ایتھلیٹس نے 3گولڈ، 11سلور اور 49 برانز میڈلز جیتے ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان ریلویز نے 3گولڈ، 8 سلور اور 24 برانز میڈلز اپنے نام کیے ہیں جبکہ میزبان بلوچستان نے ان مقابلوں میں اب تک 2 گولڈ، 18 سلور اور 30 برانز میڈلز جیتے ہیں۔ پولیس نے ایک گولڈ، 2 سلور اور 12 برانز میڈلز اپنے نام کیے ہیں جبکہ اسلام آباد نے 34 ویں نیشنل گیمز میں اب تک 7 برانز میڈلز جیتے ہیں۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر نے 34 ویں نیشنل گیمز میں اب تک کوئی میڈل نہیں جیتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button