کھیل

5 ہزار 700میٹربلندی پر 2کوہ پیمائوں کی باقیات دیکھی مل گئیں

سروالی چوٹی پر 9سال قبل 3 کوہ پیما لاپتہ ہوئے تھے' ڈرون نے مشکل آسان کردی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) 9 سال قبل سروالی پیک سر کرنے کے دوران لاپتہ کوہ پیمائوں میں سے دو کی باقیات نظر آ گئیں۔سربراہ کوہ پیما ٹیم عمران عارف نے بتایا کہ لاپتہ کوہ پیماں میں عمران جنیدی، عثمان خالد اور خرم شہزاد شامل ہیں، 3 میں سے 2 کوہ پیمائوں کی باقیات دیکھی گئیں۔

کوہ پیما ٹیم کا کہنا ہے کہ سر والی پیک 6 ہزار 326 میٹر بلند ہے، 5 ہزار 700 میٹر کی بلندی پر 2 کوہ پیمائوں کی باقیات دیکھی گئی ہیں، علاقے کا ڈرون کیمرے کے ذریعے جائزہ لیا گیا۔سربراہ کوہ پیما ٹیم عمران عارف کا کہنا ہے کہ نظر آنے والے کوہ پیماں کی باقیات کو نکالنے کے لیے آپریشن کا فیصلہ ٹیم مناسب وقت پر کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button