کھیل

انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ ، آئیگا سویٹیک کو سیمی فائنل میں شکست

علینا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئیگا کو چھ دو اور چھ دو کے یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی ، علینا رائباکینا آسڑیلین اوپن چیمپئن ہیں

کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)جاری انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے دوسرے سیمی فائنل میں قازقستان کی کھلاڑی علینا رائباکینا نے دفاعی چیمپئن پولینڈ کی آئیگا سویٹیک کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

علینا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئیگا کو چھ دو اور چھ دو کے یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی ، علینا رائباکینا جو آسڑیلین اوپن چیمپئن ہیں نے آسڑیلین اوپن کے بھی چوتھے رائونڈ میچ میں آئیگاکو شکست سے دوچار کیا تھا ، فائنل میں علینا کا مقابلہ بیلوروس کی کھلاڑی آرینا سبالینکا کے ساتھ ہوگا جنہوں نے سیمی فائنل میں یونان کی کھلاڑی ماریہ سکاری کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

نوواک کو میامی اوپن کھیلنے کی اجازت کیوں نا ملی؟ بڑی خبر سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button