کھیل

فیصل آباد،جشن بہاراں کی تقریبات کے سلسلے میں کبڈی ٹاکرا

فیصل آباد جشن بہاراں کے موقع پر کھیلے جانے والے کبڈی میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 46-50 سے ہرادیا

فیصل آباد(نمائندہ کھوج نیوز )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن بہاراں کی تقریبات کے سلسلے میں کبڈی ٹاکرا اقبال سٹیڈیم میں ہوا جو پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 46-50 سے ہرادیا۔ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں بالترتیب تین لاکھ اور دو لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/ فوکل پرسن جشن بہاراں فیصل سلطان،شاہد ممتاز باجوہ،سردار سنتھوک سنگھ،سابق ایم پی اے رانا علی عباس،ڈویژنل صدرکبڈی ایسوسی ایشن رانا عمران علی ودیگر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کبڈی میچ دیکھا اور پہلوانوں کے مختلف دائو پیچ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی ہمارا روایتی کھیل ہے اور یہ مقابلہ جشن بہاراں کی تقریبات کا اہم حصہ تھا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی کبڈی میچز منعقد کئے جائیں گے۔

عمران خان کو ڈنڈا دڈولی کرکے پولیس کے ڈالے میں ڈالو پھر؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button