کھیل

حکومت نے جان شیر خان کے علاج مالی معاونت کا اعلان کر دیا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ہونے والے حالیہ اجلاس میں جان شیر خان کے لئے دس ملین روپے کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر، آن لائن) حکومت نے سابق سکوائش چیمپئن جان شیر خان کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ہونے والے حالیہ اجلاس میں جان شیر خان کے لئے دس ملین روپے کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ رقم جان شیر خان کے علاج کی غرض سے جاری کی گئی ہے کیونکہ سابق مایہ ناز کھلاڑی مختلف امراض کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ جان شیر خان 2011 میں پارکنسن نامی بیماری کا شکار ہوئے تھے۔ جان شیر خان سکوائش کی دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جدوجہد کا وقت بینظیر بھٹو کے مقابلے میںکم تھا،سعید غنی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button