میٹ ہینری ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد نامایوس کیوں؟ اہم خبر سامنے آگئی
ہیٹ ٹرک کرنا ہمیشہ اہم لیکن افسوس ایسا سنگ میل شکست میں حاصل ہوا، سیریز کا آغاز اچھا نہیں ہوا، 5 میچز کی سیریز ہے، کم بیک کرکے بہتر کارکردگی دکھائیں گے:میٹ ہینری

لاہور(سپورٹس رپورٹر، آن لائن)پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار ہیٹ ٹرک کرنے والے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری کا کہنا ہے کہ ٹاپ بولرز کے گروپ میں شمار ہونا میرے لیے کافی اسپیشل ہے۔
میٹ ہینری نے کہا کہ سیریز کا آغاز اچھا نہیں ہوا، 5 میچز کی سیریز ہے، کم بیک کرتے ہوئے دوسرے میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کنڈیشنز کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں، پہلے میچ سے بہت کچھ اندازہ ہوا، انٹرنیشنل کرکٹ کا شیڈول کافی سخت ہوگیا ہے ، یہ چیلنج سب کو ہے، ہمیں اندازہ تھا کہ پاکستان میں ہمیں کس طرح کے چیلنج کا سامنا ہوگا۔کیوی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ امید ہے پہلے میچ سے جو سیکھا اس کو آج دوسرے میچ میں اپلائی کریں گے، وقفے وقفے سے اچھی بولنگ کی مگر ہمیں غلطیوں پر مزید قابو پانا ہوگا، ٹی ٹوئنٹی میں ہمیشہ آپ کا کنٹرول نہیں رہتا، اہم ہے کہ ہم مثبت رہیں۔
میٹ ہینری نے کہا کہ ہیٹ ٹرک کرنا ہمیشہ اہم ہے، افسوس ہے کہ ایسا سنگ میل شکست میں حاصل ہوا،ٹاپ بولرز کے گروپ میں شمار ہونا میرے لیے کافی اسپیشل ہے۔واضح رہے کہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی تھی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری نے شاندار ہیٹ ٹرک کی، انہوں نے اپنے تیسرے اوور کی پانچویں، چھٹی اور چوتھے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ لی۔ہینری نے شاداب خان ،افتخار احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آوٹ کیا۔183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور گرین شرٹس نے 88 رنز سے میچ جیت لیا۔
پی سی بی کا بابر اعظم اور شاداب کوحیران کن تحفہ، سب کی آنکھیں کھل گئیں