کھیل

نوواک کو میامی اوپن کھیلنے کی اجازت کیوں نا ملی؟ بڑی خبر سامنے آگئی

عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نوواک کو میامی اوپن کھیلنے کی اجازت کورونا ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے ملی،

میامی(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی نوواک ڈچکووچ آئندہ ماہ ہونے والے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے، نوواک نے امریکی انتظامیہ سے اپیل کی تھی کہ انہیں میامی اوپن میں شرکت کیلئے اجازت دی جائے تاہم کورونا ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے امریکا نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

امریکا میں داخلے کیلئے ضروری ہے کہ کورونا ویکسین لگوائی ہو، یاد رہے کہ اس سے قبل انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ سے بھی نوواک ڈچکووچ دستبردار ہو گئے تھے، اس حوالے سے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر جیمز بلیک کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش تھی کہ نوواک ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے آتے اس کیلئے ہم نے ہر وہ کوشش کی جو ضروری تھی تاہم حکومت کی پالیسی کے سامنے ہم بے بس ہیں۔

ویلنگٹن ٹیسٹ، کین ولیمسن اور ہینری نیکلولس کی ڈبل سنچریاں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button