حکومت کا نیا اعلان، پاکستان سپورٹس بورڈ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا
حکومت کا پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترقیاتی بجٹ پر 1.24ارب روپے کا کٹ لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر، آن لائن ) وفاقی حکومت نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترقیاتی بجٹ کے چوتھے کوارٹر میں ترقیاتی بجٹ پر 1.24 ارب روپے کی کٹوتی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس بی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے تین ارب 40کروڑ روپے کے چوتھی کوارٹر میں فنڈز جاری ہونے تھے جس میں سے 1.24 ارب روپے کی کٹوتی لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ مالی معاملات پر پہلے ہی مسائل کا شکار ہے کیونکہ اس سے قبل بھی پی ایس بی کے غیر ترقیاتی اخراجات پر پچاس فیصد کٹوتی کی گئی تھی۔ اب ترقیاتی بجٹ اور پہلے سے جاری اسکیموں پر کٹوتی کی جا رہی ہے۔ پی ایس بی رواں مالی سال کے دوران اس وقت 17 ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ اس کٹوتی سے پی ایس بی کے کچھ پراجیکٹس کی تکمیل میں مزید تاخیر ہوگی۔
پہلا ٹیسٹ، سری لنکا اور آئر لینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی